Pages

Wednesday, 30 October 2013

اسلام آباد: خاندان کے 5 افراد کا قاتل مقتولہ کا بھانجا نکلا


اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قاتل مقتولہ کا بھانجا نکلا، جائیداد کی خاطر کرائے کے قاتلوں کی مدد سے واردات کی، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے ملزم سکندر ضیاء کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ایک مطلقہ خاتون سے منگنی کی تھی۔ اس کا خالو مقتول عامر اللہ خان اس رشتے کے خلاف تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کے سسرالیوں کی جانب سے اسلام آباد میں ایک مکان لے کر دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تو اس نے خالوعامر اللہ اور اس کے اہل خانہ کو قتل کرکے ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے قتل کے لئے پشاور سے کرائے کے قاتل حاصل کئے۔ واردات کے روز وہ شام چار بجے عامر اللہ کے گھر میں داخل ہوئے۔ تمام اہل خانہ کو باندھ کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔ ملزم نےبتایا کہ ملازم اصغر بھی واردات میں شامل تھا جسے راز افشاء ہونے کے خوف سے قتل کیا

No comments:

Post a Comment